ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ’’اسٹار اپ بس یاترا‘‘ کودکھائی ہری جھنڈی

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ’’اسٹار اپ بس یاترا‘‘ کودکھائی ہری جھنڈی

Thu, 31 Aug 2017 12:36:56    S.O. News Service

لکھنؤ،30؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بدھ کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ کے سائیٹفک کنونشن سینٹر میں اسٹارٹ اپ بس یاتراکوہری جھنڈی دکھائی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ سے ہرکسی کوجوڑناہے۔ٹیم اتحاد ہر میدان میں کامیابی کا منتر ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ کے لئے حکومت نے 1000کروڑ روپے کا فنڈ رکھا ہے۔یوگی نے کہا کہ ہم نے کسی بھی مذہب کے لئے کام نہیں کیا ہے، ذات، غریب، بے روزگار، کسانوں اورخواتین کے لئے کام کیا ہے، ہر آدمی کو ممکنہ طور پر ہر شخص کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسٹارٹ اپ اسی کاذریعہ ہے۔

یوگی نے کہا کہ اس سے پہلے یہ ہوتاتھاکہ ووٹ بینک کس طرح محفوظ ہو گا؟ سیاست ایک کاروبار بن گئی تھی، لیکن ہماری حکومت نے اس سے الگ ہٹ کراپنی ذمہ داری اداکی ہے،حکومت بنتے ہی بہت سے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔یوگی نے مزید کہا کہ کوڑے کا انتظام کیسے کریں کہ آلودگی کو بھی کم کیا جاسکے اور توانائی کو بھی بنایا جاسکے، اس کے لئے تکنیک ضروری ہے،آج لوگ کوڑے سے سڑک بنا رہے ہیں۔یوگی نے کہا کہ جلد ہی اسٹار۔اپ اپلی کیشن بھی لایا جائے گا۔اسٹارٹ اپ مسائل کے لئے کال سینٹر تعمیر کیے جائیں گے۔


Share: